counter easy hit

عمران اور نثار کا ایک ہی فلائیٹ میں سفر ، مسکراہٹوں کا تبادلہ

 flight of Imran Khan

flight of Imran Khan

دونوں سیاسی رہنمائوں کے درمیان روانگی سے قبل مصافحہ ، ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی
لاہور (یس اُردو) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے لاہور سے لندن تک ایک ہی فلائیٹ میں سفر کیا ، دونوں سیاسی رہنما پی کے 757 کے ذریعے لاہور سے لندن روانہ ہوئے ۔ سفر پر روانگی سے قبل دونوں سیاسی رہنمائوں کا آمنا سامنا ہوا تو دونوں نے چہرے پر مسکراہٹ سجا کر ایک دوسرے کو خوش آمدید کہا ، اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے ایک دوسرے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ دونوں رہنمائوں میں سے عمران خان بزنس کلاس میں اپنی نشست پر پہنچے اور اس کے بعد چودھری نثار علی خان اپنی نشست پر پہنچے ۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان دو سیٹوں کا فاصلہ ہے ۔