counter easy hit

پانچ باتیں جنہیں راز رکھنا ہی بہتر ہے

آپ نے اکثر سنا ہوگا کہ خواتین راز رکھنے کے معاملے میں بالکل ناکام ہیں- مگر سچ بات تو یہ ہے کہ چاہے مرد ہو یا عورت٬ حضرتِ انسان کے لیے اکثر اپنی خوشی قابو میں رکھنا مشکل ہوجاتا ہے- بالخصوص ان لوگوں سے جو ہمارے قریب ہوتے ہیں- ایسے کئی لوگ جو جذبات میں آ کر اکثر اپنی زندگی کے وہ راز باآسانی دوسروں کو منتقل کر دیتے ہیں جو عموماً وہ کہنے سے گریز کرتے ہیں-

ماہرین کے مطابق ایسی کئی چیزیں اور باتیں ہیں جو راز میں رکھنا ہمارے لیے فائدہ مند ہوتا ہے اور قبل از وقت کسی کو بھی بتانے سے گریز کرنے میں ہی عافیت ہے- ایسی کونسی چیزیں ہیں آپ بھی جانیے

اپنے منصوبے کسی کو نہ بتائیں
آپ مستقبل میں کہیں جانے کا ارادہ رکھتے ہیں٬ کسی یونیورسٹی میں پڑھنا چاہتے ہیں٬ یا بیرونِ ملک سفر کا ارادہ رکھتے ہیں٬ عقل مندی اسی میں ہے کہ اپنے اس قسم کے تمام منصوبے جن کا ممکن ہونا آنے والے کل پر منحصر ہو خفیہ رکھیں- وہ منصوبے جو تکمیل کے قریب ہوں صرف ان کو اپنے دوستوں اور عزیز و اقارب کو بتائیں-

ذہانت کا اظہار ہر ایک کے لیے نہیں
ہر جگہ اور کسی کے بھی سامنے اپنی عقلمندی اور ذہانت کے جھنڈے گاڑنے کی ضرورت نہیں- اگر آپ کو کسی کے بارے میں معلومات حاصل ہیں تو بلا ضرورت اس کا اظہار نہ کریں- صرف اس وقت اپنی بات بیان کریں جب آپ سے کسی معاملے میں رائے مانگی جائے یا آپ کی بات کی اہمیت ہو-
اپنے طرزِ زندگی کے بارے میں بات نہ کریں
آپ کی روزمرہ کی زندگی کیسے گزرتی ہے٬ آپ کو کیا پسند ہے اور کیا ناپسند ہے؟ یہ تمام ایسی باتیں ہیں جن کا سوائے آپ کی اپنی ذات کے کسی سے کوئی تعلق نہیں- لہٰذا اس بات کا خیال رکھیں کہ بلا ضرورت کسی کے سامنے اپنے طرزِ زندگی کو موضوع گفتگو نہ بنائیں- ایسی باتیں شیخی بگھارنے میں گنی جاتی ہیں-
طرم خانی اپنے تک رکھیں
برا وقت اور آزمائش ہر کسی پر آتی ہے- اور ہر انسان اپنی صلاحیتوں کے مطابق ان سے نبرد آزما ہوتا ہے- لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ اپنی بہادری کی داستان ہر کسی کو بتائیں- آپ نے اپنی مشکل کو کیسے حل کیا ان کا تذکرہ دوسروں سے کرنا بےکار ہے- ایسا کرنے سے دوسروں کی نظروں میں آپ کی اہمیت میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا-
خاندانی مسائل کا ذکر سب سے نہ کریں:
جو لوگ اپنے گھریلو مسائل کا تذکرہ دوسروں سے کرتے ہیں وجہ ہمیشہ نقصان اٹھاتے ہیں- اس بات میں کوئی شک نہیں کہ گھر والوں کے علاوہ آپ سے کوئی مخلص نہیں ہوتا- جو لوگ آپ کے گھریلو مسائل جانتے ہیں وہ ان کو آپ کی کمزوری بنا سکتے ہیں۔
– گھر کے باہر کے افراد کو آپ کے مسائل کا جتنا کم معلوم ہو اتنا اچھا ہے