yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

دورۂ انگلینڈ و آئرلینڈ کے لیے قومی کرکٹرز کی فٹنس جانچ آج شروع ہوگی

Web Editor April 9, 2018 1 min read
Fitness tests of national cricketers will be started today for England and Ireland
Share this:

لاہور: پاکستان کر کٹ ٹیم کے دورئہ انگلینڈ اورآئرلینڈ کے لیے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کا آغاز آج سے لاہور میں ہوگا۔

Fitness tests of national cricketers will be started today for England and Irelandٹوئنٹی 20 کا ہنگامہ ختم ہونے کے بعد اب ٹیسٹ کرکٹ کی باری آ گئی ہے،  پاکستانی کرکٹ ٹیم کو رواں ماہ کے آخر میں برطانیہ کے دورے پر جانا ہے، جہاں کینٹ کاونٹی سے چار روزہ میچ کے بعد گرین کیپس11سے15مئی تک آئرلینڈ سے واحد ٹیسٹ کھیلیں گے، ڈبلن کے قریب مالاہائیڈ میں آئرش ٹیم اپنا اولین پانچ روزہ میچ کھیلنے کیلیے بے تاب ہے،اس کے بعد انگلینڈ سے 2 ٹیسٹ اور پھر اسکاٹ لینڈ کیخلاف2 ٹوئنٹی20  میچز ہونا ہیں۔

اہم دورے سے قبل پی سی بی نے تمام کھلاڑیوں کی فٹنس جانچنے کا فیصلہ کیا تھا جس کو عملی جامہ پیر سے پہنایا جارہا ہے۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شیڈول کھلاڑیوں کے مختلف  گروپس میں ٹیسٹ لیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق فٹنس ٹیسٹ کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والے  پلیئرزکوبلایا گیا ہے تاہم فٹنس مسائل سے دوچار یاسر شاہ، سہیل خان اور عماد وسیم فٹنس ٹیسٹ نہیں دیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یاسر شاہ گزشتہ ہفتے کولہے کی انجری کا شکار ہوگئے ہیں، ان کی انجری کا جائزہ لیا جائے گا جس کے بعد  ہی ان کی ٹیم میں شمولیت کا فیصلہ ہوگا۔

گزشتہ برس سینٹرل کنٹریکٹ کا حصہ بننے والے  35 کرکٹرز  کے ساتھ پی ایس ایل  میں عمدہ کارکردگی  کی بدولت ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹوئنٹی 20  سیریزمیں انٹرنیشنل کیریئرکا آغاز کرنے والے حسین طلعت، آصف علی اورشاہین شاہ آفریدی کے ساتھ کئی برس سے نظرانداز فوادعالم کوبھی ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل کرنے پراتفاق کیا گیا ہے، گزشتہ معاہدے کی میعاد  یکم جولائی 2017سے30 جون  2018  تک ہے، فٹنس ٹیسٹ کے بعد نئے سینٹرل کنٹریکٹ  کے لیے فہرست کی تیاری بھی شروع ہو جائیگی۔

11سے23اپریل تک ٹیسٹ اسکواڈ کا تربیتی کیمپ لگے گا،کیمپ کے بعد حتمی ٹیسٹ اسکواڈ منتخب ہوگا۔ مزید معلوم ہوا ہے کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے 17 کھلاڑیوں کے ناموں کی تجویز دی ہے جبکہ وہاب ریاض کا ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ بنانا مشکل ہے۔راحت علی کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے جبکہ یاسر شاہ کے ان فٹ ہونے کے باعث شاداب خان کے ساتھ کاشف بھٹی کوبھی اسکواڈ کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے۔

انگلینڈ سے ٹیسٹ میچز کے بعد اسکاٹ لینڈ سے ٹی ٹوئنٹی میچزکیلیے مزید 3 سے4پلیئرز کو بھیجا جائے گا۔یاد رہے کہ پاکستان کوگذشتہ برس اکتوبر میں سری لنکا کیخلاف آخری سیریز میں 2-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، اس طرز میں کارکردگی شایان شان نہ ہونے کے سبب سلیکٹرز کو بہترین اسکواڈ تشکیل دینے کا چیلنج درپیش ہوگا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Anti-judiciary speeches case; Nawaz Sharif's lawyer raise the objection on two judges
Previous Post عدلیہ مخالف تقاریر کیس؛ نواز شریف کے وکیل نے دو جج صاحبان پر اعتراض اٹھادیا
Next Post سابق آل راؤنڈر یاسر عرفات کوچنگ میں نام بنانے کیلیے پراعتماد
Former All-rounder Yasir Arafat confident for create a name in coaching

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.