counter easy hit

کراچی فش ہاربرپرحساس اداروں کی کارروائی،مچھلی کے 3 تاجرگرفتار

fish processing

fish processing

کراچی…….کراچی میں فش ہاربر پرقانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرکے ایک افغان شہری سمیت مچھلیوں کے تین بیوپاریوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ ملزمان پر کراچی، بلوچستان اور افغانستان کے مسلح گروپوں کو فنڈنگ کرنے کا الزام ہے۔
ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے کراچی فش ہاربر کی گجا جیٹی پر آج صبح سویرے آکشن کے دوران کارروائی کی۔ رینجرز کی بھاری نفری کے ہمراہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے زیر حراست ایک ملزم کی نشاندہی پرمچھلیوں کے ایک بڑے خریدار احمد خان افغانی کو حراست میں لیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم احمد خان افغانسان کے دارالحکومت کابل سے تعلق رکھتا ہے۔ اس کی گرفتاری سے قبل مچھر کالونی میں اس کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا تھا۔ گجا جیٹی پر چھاپے کے دوران ایک اور بیوپاری سلطان گند والا اور صلاح دین کو بھی گرفتار کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملزمان پر کراچی، بلوچستان اور افغانستان کے لئے بھاری مالی امداد فراہم کرنے کا الزام ہے۔ جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔