counter easy hit

آرنلڈ شوارزنیگر کی نئی ایکشن فلم ’آفٹر میتھ‘ کا پہلا ٹریلر جاری

ہالی وڈ کے صفِ اول کے ایکشن ہیرو آرنلڈ شوارزنیگر کے تھرل اور ڈرامے سے بھرپور نئی ایکشن فلم ’آفٹر میتھ‘ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

First Trailer released of the new Arnold Schwarzenegger action movie 'Aftermath'

First Trailer released of the new Arnold Schwarzenegger action movie ‘Aftermath’

حقیقی واقعات پر مبنی اس سنسنی خیز فلم میں ہدایتکاری کے فرائض ایلیؤٹ لاسٹر نے نبھائے ہیں، جبکہ فلم کی کہانی 2012میں رونما ہونیوالے ایک ایسے حادثے کے گرِد گھوم رہی ہے، جس میں وِکٹر نامی شخص کی بیوی اور بچہ جہاز کریش ہونے کی وجہ سے جان گنوا دیتے ہیں، تاہم غمزدہ شخص وِکٹر ائیر ٹریفک کنٹرولنگ آفیسر کو حادثے کا سبب قرار دیتا ہے اور ذاتی طور پر واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیتا ہے۔ ڈیرن افرونسکی اور پیٹر ڈیلبگ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار معروف ہالی وڈ اداکار آرنلڈ شوارزنیگر نبھا رہے ہیں، جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں اسکاٹ میک نائیری، میگی گریس اور مارٹن ڈینوون شامل ہیں۔ 10.5ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونیوالی تھرل اور ڈرامے سے بھرپور یہ سنسنی خیز فلم لائنز گیٹ اسٹوڈیوز کے تحت 7اپریل کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website