کراچی: ماڈل گرل و اداکارہ سونیا حسین بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا سے ہلکی پھلکی مشابہت اور ان کی کاپی کرنے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا نشانہ بنتی رہتی ہیں تاہم اب انہوں نے ایک ایسی تصویر شیئر کردی ہے کہ ان پر تنقید کا طوفان امڈ آیا ہے۔
سونیا حسین نے بولڈ کپڑوں میں اپنی ایک تصویر شیئر کی اور خواتین کی خود مختاری کے حوالے سے کہا جانے والا ایک ادھورا جملہ لکھا





















