counter easy hit

پاکستان کے عظیم الشان پہاڑوں کے بارے میں پہلی بین الاقوامی کانفرنس پیرس میں منعقد کی جائے گی 

پیرس:  23 اکتوبر2018ء سفارت خانہ پاکستان فرانس پاکستان کے عظیم پہاڑوں کے بارے میں پہلی بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کی تیاریاں مکمل کر چکا ہے۔ بین الاقوامی کانفرنس میں پاکستان کے عظیم پہاڑوں اور ان پر کوہ پیمائی کے موقعوں کے بارے میں حاخرین کو آگاہ کیا جائیگا۔ اس کے علاوہ پاکستان میں ٹریکنگ، سکینگ، پیراگلائڈنگ، روک کلائمبنگ اور کیاکنگ کے موجود شاندار مواقوں پر بھی روشنی ڈالی جائے گی۔ اس کانفرنس کا انعقاد پیرس میں موجود یونیسکو ہیڈکوارٹر کی عظیم الشان عمارت میں 25 اکتوبر 2018 کو کیا جائیگا۔


کانفرنس میں دنیا بھر سے آئے ہوئے کوہ پیما اور خطرناک کھیلوں جن میں پیراگلائیڈنگ، کشتی رانی وغرہ شامل ہیں  کے میدان سے تعلق رکھنے والے والے ماہرین کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

اس کے علاوہ پاکستان اور فرانس سے تعلق رکھنے والے ٹور آپریٹرز اور پاکستانی و فرانسیسی صحافیوں کو بھی اس کانفرنس میں شرکت کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔

کانفرنس میں تین مختلف موضوعات پر دنیا بھر سے آئے ہوئے ماہرین علحیدہ علحیدہ بحث و مباحثہ کریں گے۔ ان موضوعات میں کوہ پیمائی، مہم جوئی کی دریافت اور منفرد اور پائیدار سیاحت کے عنوان شامل ہیں۔

کانفرنس کے اہم حصے میں پاکستان کے پانچ مایہ ناز پائلٹوں کو غیرملکی کوہ پیماؤں کی خطرناک حالات میں زندگیاں پچانے کے اعتراف میں برطانیہ کے الپائن کلب کی طرف سے ایوارڈ بھی دیئے جائیں گے۔

حاضرین خاص طور پرپاکستان سے آئے ہوئے خماریاں گروپ کی طرف سے پیش کی جانے والی روائتی موسیقی سے لطف اندوز ہونگے

کانفرنس میں کے علاوہ پاکستان کے پہاڑوں اور مہم جوئی کے مواقعوں اور سیاحتی تفریحی مقامات کے بارے میں تیار کی جانے والی دستاویزی فلمیں بھی دیکھائی جائیں گی۔

آخر میں مہمانوں کی تواضع پاکستان کے لذیز کھانوں سے کی جائے گی۔

کانفرنس کے ساتھ ساتھ حاضرین کی دلچسپی کے دیگر انتظامات بھی کیئے گئے ہیں۔ پاکستان اور فرانس سے آئے ہوئے ٹور آپریٹرز حاضرین کو پاکستان میں سیاحت کیلئے  تیار کیئے جانے والے خصوصی پروگراموں سے متعارف کروئیں گے۔

مہمان فرانسیسی پیراگلائیڈر کی طرف سے ورچیول ریالیٹی میں بنائی گئی فلم بھی دیکھیں گے تاکہ انہیں پاکستان کی عظیم الشان پہاڑوں اور  شاندار قدرتی مناظر سے حقیقت کے قریب جا کر تجربہ کرنے کا موقع ملے۔

اس کے علاوہ حاضرین کو پاکستان کے عظیم پہاڑوں کی بڑی بڑی تصویروں کے سامنے تصوریں کھچانے کا موقع بھی ملے گا۔