counter easy hit

گرمیوں کی چھٹیاں ختم، پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے کھل گئے

بچے بستے اٹھائے سکولز وینز، رکشوں اور والدین کے ساتھ سکول پہنچے، دوستوں اور اساتذہ سے مل کر بچوں کی خوشی دیدنی تھی، ڈھائی ماہ بعد تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوا۔

Finishing summer holidays, educational institutions across Punjab opened

Finishing summer holidays, educational institutions across Punjab opened

لاہور: موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد آج سے پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے کھل گئے، پہلے روز سکولوں میں عام دن کی مناسبت سے طلبا و طالبات کی حاضری کم رہی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کے نجی اور سرکاری سکولوں میں موسم گرما کی چھٹیاں ختم ہوگئیں۔ بچے بستے اٹھائے سکولز وینز، رکشوں اور والدین کے ساتھ سکول پہنچے، دوستوں اور اساتذہ سے مل کر بچوں کی خوشی دیدنی تھی۔ ڈھائی ماہ بعد تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوا، سکولوں کی رونقیں پھر سے بحال ہوگئیں۔ پہلے روز سکولوں میں عام دن کی مناسبت سے حاضری کم رہی، پنجاب میں بیشتر تعلیمی ادارے آج کھل گئے ہیں جبکہ کچھ کل کھلیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website