counter easy hit

ضلعی انتظامیہ کے ناروا سلوک اور بھاری جرمانوں کے خلاف موڑ کھنڈا کے سبزی فروشوں نے ہڑتال کر دی

fines Khund strike

fines Khund strike

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)ضلعی انتظامیہ کے ناروا سلوک اور بھاری جرمانوں کے خلاف موڑ کھنڈا کے سبزی فروشوں نے ہڑتال کر دی ،حکومت چھوٹے دوکانداروں کی بجائے بڑے ذخیرہ امدوزوں کے خلاف کاروائی کریں ،سبزی فروشوں کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ موڑ کھنڈا میں سبزی فروشوں نے ضلعی انتظامیہ کے ناروا سلوک اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی طرف سے بھاری جرمانوں کے خلاف مکمل ہڑتال کر دی جس کے باعث خریداروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا انجمن سبزی فروشاں کے صدر محمد جاوید اور محمد اعظم سمیت دیگر عہدیداروں نے صحافیوں سے گفتگو میں الزام لگایا ہے کہ ضلعی انتظامیہ انہیں مہنگے داموں خریدی گئی سبزی کو سستے داموں فروخت کرنے پر مجبور کر رہی ہے ،ہم منڈی سے 44 روپے فی کلوگرام خریدے گئے آلو کس طرح 34 روپے میں فروخت کر سکتے ہیں؟منڈی سے تھوم 180 روپے فی کلو گرام خرید کر 145 روپے میں فروخت نہیں کر سکتے انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس معمولی غلطی پر انہیں ہزاروں روپے جرمانے کر دیتے ہیں جسے ادا کرنے کی سکت نہیں ہو تی انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت اور ضلعی حکومت کو چاہئے کہ وہ چھوٹے دوکانداروں کی بجائے بڑے بڑے ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز نفع خوروں کے خلاف کاروائی کرے ،ہم یہاں اپنے بچوں کے لئے روزی کمانے آتے ہیں ،بھاری جرمانے دینے اور جیل جانے کے لئے نہیں آتے ، اسسٹنٹ کمشنر میاں رفیق احسن کی طرف سے مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی کے باجود سبزی فروشوں نے ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے ۔