counter easy hit

پنشنز ادائیگی میں تاخیر کرنیوالے بینکوں کو جرمانہ دینا ہو گا، اسٹیٹ بینک

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سرکاری پنشنرز کو پنشن کی ادائیگی میں تاخیر کرنے والے بینکوں سے زرتلافی وصول کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

Fine will have to Pensions paid dilatory banks

Fine will have to Pensions paid dilatory banks

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے براہ راست کریڈٹ سسٹم کے ذریعے پنشن فنڈز کی ادائیگی اور ڈائریکٹ کریڈٹ موڈ آف پنشن پیمنٹ کی تصدیق سے متعلق فنانس ڈویژن کے جاری کردہ ایس او پی کی خلاف ورزی کرنے والے بینکوں سے زرتلافی وصول کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے بی سی اینڈ سی پی ڈی سرکلر نمبر ایک کے تحت بینکوں کے صدور اور سربراہان کو مطلع کیا گیا ہے کہ بعض بینک مذکورہ طریقہ کار کی خلاف ورزی کے مرتکب ہورہے ہیں۔ مرکزی بینک نے ہدایت کی ہے کہ ایک ہی بینک کی مختلف شاخوں میں قائم پنشنرز کے اکاؤنٹ میں براہ راست پنشن کی منتقلی کے لیے خودکار نظام استعمال کیا جائے۔ پنشنرز کو پنشن کی ادائیگی میں تاخیر کی صورت میں متعلقہ بینک حکومت کو تاخیری مدت کے لیے زرتلافی دینے کا پابند ہوگا جبکہ زرتلافی ریورس ریپو ریٹ کے ڈیڑھ گنا کے حساب سے وصول کی جائے گی۔ زرتلافی کی وصولی متعلقہ بینک کے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے بینکنگ سروسز کارپوریشن میں قائم اکاؤنٹ سے منہا کرکے وفاقی حکومت پاکستان کے اکاؤنٹ نمبر ایک (نان فونڈ) میں منتقل کردی جائے گی۔ اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو پابند کیا ہے کہ پنشنرز سے بینک کی کارکردگی اور پنشن کے حصول میں درپیش مسائل کے بارے میں شکایات کی وصولی کے لیے نوٹس بورڈ اور ویب سائٹس پر اسٹیٹ بینک کے شکایتی نمبروں (021) 111-727-273/(021) 32453555. اور ای میل کی بھی تشہیر کو لازمی قرار دیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website