counter easy hit

فائنڈنگ ڈوری 2016کی سب سے زیادہ کمائی کرنیوالی فلم

سال 2016 انٹرٹینمنٹ ورلڈ کیلئے غیر معمولی ثابت ہوا، حال ہی میںجاری کی جانیوالی فہرست میں ہولی و ڈ کی سب سے زیادہ کمائی کرنیوالی فلموں کی رینکنگ جاری کی گئی ہے،جس کے مطابق فائنڈنگ ڈوری سال2016کی سب سے زیادہ کمائی کرنیوالی فلم بن گئی ہے۔

Finding Dory, the highest earning film maker of 2016

Finding Dory, the highest earning film maker of 2016

رینکنگ کے مطابق سال بھر میں کل791فلمیں سینماگھروں کی زینت بنائی گئیں جن میں کچھ فلمیں 2015 میں ریلیز ہونے کے بعد 2016کے آغاز میں بھی سینماگھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جا رہی تھیں۔ اس رینکنگ میں والٹ ڈزنی کی کامیڈی سے بھرپور اینیمیٹیڈ فلم فائینڈنگ ڈوری سب سے زیادہ کمائی کرنیوالی فلم قرار پائی جس کے کل 5 کروڑ 76لاکھ سے زائدٹکٹس فروخت ہوئے جبکہ فلم نے 48 کروڑ62 لاکھ ڈالرز سے زائدکی کمائی کی۔دوسرے نمبر پروالٹ ڈزنی کی ہی سپر ہیرو ایکشن فلم کیپٹن امریکا؛ سول وار رہی جس کے4کروڑ 84 لاکھ سے زائدٹکٹس فروخت ہوئے اور فلم نے40کروڑ 80لاکھ ڈالرز سے زیادہ کمائی کی۔تیسرے نمبر پر یونیورسل اسٹوڈیوز کی اینیمیٹیڈ فلم دی سیکرٹ لائف آف پیٹس آئی جس کے4کروڑ 36 لاکھ سے زائدٹکٹس فروخت ہوئے اور فلم نے36کروڑ 83 لاکھ ڈالرز سے زیادہ کی کمائی کی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website