counter easy hit

ڈھونڈسکو تو ڈھونڈلو! 50 ہزار ڈالر کی کرپٹو کرنسی ماؤنٹ ایورسٹ میں چھپادی گئی

ڈبلن: سوال و جواب کی مشہور آن لائن ویب سائٹ آسک ایف ایم نے حال ہی میں اپنی کرپٹو کرنسی ’اے ایس کے ٹی‘ جاری کی ہے اور اسے Find out The $ 50,000 cripto currency was hidden in Mount Everestلوگوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے 50 ہزار ڈالر کرنسی کے ٹوکن ماؤنٹ ایورسٹ میں چھپا دیئے ہیں اور بہادر کوہ پیماؤں سے کہا ہے کہ وہ اسے ڈھونڈ نکالیں تو یہ کرنسی ان کی ہوگی۔

آسک ایف ایم اس وقت دنیا بھر میں یاہو آنسر اور کورا سے بھی بڑا پلیٹ فارم ہے جہاں سوالات کے جوابات دیئے جاتے ہیں۔ اب اس کمپنی نے اپنی کرپٹو کرنسی جاری کی ہے۔ اس کی تشہیر کےلیے انہوں نے ایورسٹ کی چوٹی پر ہزاروں ڈالر کرنسی کے ٹوکن چھپا دیے ہیں تاکہ لوگ ہمت کرکے ان کے مالک بن سکیں، یہ رقم ایورسٹ کے مختلف مقامات پر دفن کی گئی ہے۔

آسک ایف ایم کی ایک تشہیری ویڈیو میں پیغام دیا گیا ہے کہ اگر آپ بہادر ہیں تو جائیں اور کرنسی ڈھونڈ نکالیں۔ تاہم کمپنی نے یہ نہیں بتایا کہ کرنسی چھپانے اور اس ویڈیو کی تیاری میں ایک فرد کی جان جاچکی ہے اور اب وہ متنازع طور پر دیگر لوگوں کو ترغیب دے رہے ہیں کہ وہ اس خطرے والے کام میں کود پڑیں۔

خدشہ ہے کہ اس لالچ میں کوہ پیمائی سے نابلد افراد بھی کود پڑیں گے اور رقم کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈالیں گے۔

آسک ایف ایم نے یوکرین کے تین کوہ پیما اور دو رضا کاروں کو ویڈیو کے لیے پہاڑ پر بھیجا تھا جن میں سے ایک کوہ پیما ہلاک ہوگیا تھا اور کمپنی نے اس کا اعتراف بھی نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایورسٹ ایک خطرناک چوٹی ہے جہاں اب تک درجنوں افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں۔