counter easy hit

مالی حیثیت، تجربہ اور عوامی مقبولیت، تحریک انصاف نے امیدوار کی نامزدگی کیلیے شرائط

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ عام انتخابات کے لیے امیدواروں کی نامزدگی کا 3 نکاتی فارمولہ ترتیب دے دیا ہے۔

Financial status, experience and public popularity, PTI conditions for nomination of candidatesآئندہ عام انتخابات کے لیے تحریک انصاف نے امیدواروں کی نامزدگی کے لیے لائحہ عمل تیار کرلیا ہے۔ جس کے تحت تحریک انصاف نے صرف مضبوط امیدواروں کو ہی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا۔

عمران خان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تحریک انصاف ملک بھر میں سب سے زیادہ انتخابی حلقوں میں اپنے امیدوار میدان میں اتارے گی، امیدواروں کے لیے ٹکٹوں کے فیصلے پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کے ذریعے خود کروں گا، اس بار کوئی ٹکٹ نہیں فروخت کرسکے گا، امیدواروں کا کوئی خاص کوٹہ نہیں ہوگا، صرف مضبوط امیدواروں کو انتخابی میدان میں اتارا جائے گا، اسی امیدواروں کو فوقیت کی جائے گی جو مالی اعتبار سے مستحکم ہو، الیکشن لڑنے کے طریقہ کار پر عبور رکھتا ہو اور حلقے کے عوام میں مقبول ہو۔