counter easy hit

فلم ’رئیس‘ کی کامیابی، شاہ رخ خان کی گولڈن ٹیمپل آمد

بالی ووڈ کے کنگ خان فلم ’رئیس‘ کی کامیابی کے بعد ننھے بیٹے ابرام کے ساتھ گولڈ ن ٹیمپل پہنچ گئے۔

Film 'Raees' success, SRK visit Golden Temple

Film ‘Raees’ success, SRK visit Golden Temple

بالی ووڈ کے کنگ خان ان دنوں اپنی نئی فلم ’رئیس‘ کی کامیابی پر کافی خوش نظر آرہے ہیں۔ اسی سلسلے میں گزشتہ روز شاہ رخ خان اپنے بیٹے ابرام کے ساتھ امرتسرمیں گولڈن ٹیمپل پہنچے جہاں انہوں نے دربار صاحب میں ماتھا ٹیکا اور شکریہ بھی ادا کیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں ممبئی میں فلم کی کامیابی کی خوشی میں ایک تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں شاہ رخ خان سمیت فلم کی کاسٹ نے شرکت کی اور اس خوشی کو بھرپور انداز میں منایا اوراس کے بعد کنگ خان نے اپنے چہیتے بیٹے ابرام کے ساتھ گولڈن ٹیمپل کا رخ کیا۔ واضح رہے کہ شاہ رخ خان اور ماہرہ خان کی فلم ’رئیس‘سو کروڑ کلب میں شامل ہوگئی ہے اور شائقین میں بے حد مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website