counter easy hit

فلم ”جانان” کی کامیابی سے نیا حوصلہ ملا : حریم فاروق

Film 'Janan' success gave new courag:Hareem Farooq

Film ‘Janan’ success gave new courag:Hareem Farooq

بطور پروڈیوسر فلم کی کامیابی نے حوصلہ دیا ، ملکی فلموں کو آگے بڑھانے میں فنکار اہم کردار ادا کرسکتے ہیں:اداکارہ کی گفتگو

کراچی : اداکارہ حریم فاروق نے کہا کہ ملکی فلموں کو آگے بڑھانے میں فنکار اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ، نئی فلموں کی تشہیری مہم کا سلسلہ عمدہ ہے ۔فلم جانان کی کامیابی نے مجھے بطور پروڈیوسر ایک نیا حوصلہ دیا ہے جس کا تصور فلم سے قبل نہیں کیا تھا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ۔ ان کا کہنا تھا اب 25 نومبر کو میری امریکہ میں بنائی گئی اردو فلم ’’دوبارہ پھر سے ‘‘ کی ریلیز کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں جس کی تشہیری مہم کا آغاز گزشتہ روز سے کردیا گیا ہے ۔ اس فلم کی کاسٹ میں مجھ سمیت عدیل حسین ، علی کاظمی ، صنم سعید، طوبی ٰ صدیقی، ہدایتکارہ مہرین جبار ہونگی اس فلم کی عکسبندی امریکہ میں کی گئی ہے جس میں شائقین کو تفریح کے ساتھ ساتھ ایک اصلاحی پیغام بھی ملے گا۔ ان کا کہنا تھا ذاتی فلم ’’پرچی ‘‘ کا آغاز جلدہی شروع کردیا جائیگا جس کی کاغذی تیاریاں جاری ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website