counter easy hit

فلم انڈسٹری کو اچھی سوچ کی ضرورت تھی جسے نوجوانوں نے پورا کر دیا، ندیم

Nadeem Baig

Nadeem Baig

کراچی (یس ڈیسک) سینئر اداکار ندیم بیگ کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری میں اچھی سوچ رکھنے والوں کی ضرورت محسوس کی جا رہی تھی جسے نوجوانوں نے پورا کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کے نوجوانوں نے عوام کی توقعات کے مطابق فلمیں بنا کر اسے پورا کر دیا اور عوام کو سنیما آنے پر مجبور کر دیا۔

اب ہمیں ماضی کو بھلا کر مستقبل کی طرف توجہ دینی ہو گی تا کہ فلم انڈسٹری کو ترقی کی طرف لے جایا جائے۔