counter easy hit

فلم ہیپی نیو ائیر میں آئٹم سانگ بہت ہی ”برا“ تھا: دیپکا پڈوکون

Deepika Padukone

Deepika Padukone

ممبئی (یس ڈیسک) بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم ہیپی نیو ائیر نے باکس آفس پر خوب رنگ جمایا۔ فلم میں شوخ وچنچل اداکارہ دیپکا پڈوکون کا خوبصورت آئٹم سانگ ”لولی” بھی تھا جسے شائقین نے بے حد پسند کیا۔

گانے نے بالی وڈ کے تمام چارٹس پر بھی ٹاپ کیا تھا مگر دیپکا کہتی ہیں ان کا یہ گانا انتہائی فضول تھا۔

انہیں یہ گانا پسند نہیں تھا اور نہ ہی وہ اس پر پرفارم کرنا چاہتی تھیں لیکن فلم کی ڈائریکٹر فرح خان نے ان پربہت دباؤ ڈالا اور تب انہیں ہاں کرنا ہی پڑی۔

دیپکا کے اس بیان پر شائقین نے حیرت کا اظہار کیا ہے کچھ نے تو یہاں تک کہہ دیا جب بالی وڈ اداکاراؤں کے پاس کام نہ ہو تو وہ خبروں میں رہنے کیلئے ایسے ہی بیان داغنا شروع کر دیتی ہیں۔