counter easy hit

فلموں میں ناکام گووندا نے دوبارہ ٹی وی کا رخ کر لیا

Govinda

Govinda

ممبئی (یس ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا اپنی دوسری فلمی اننگز میں بہت حد تک ناکامی کے بعد اب ٹی وی کا سہارا لے رہے ہیں۔ گووندا اب ایک نجی ٹی وی کے ریائلٹی ڈانس شو میں جج کے طور پر نظر آئیں گے۔ وہ شو کے موجودہ ججز گیتا کپور اور ٹیرنس کے ساتھ بیٹھیں گے۔ ڈانس سے متعلق گووندا کی قدرتی صلاحیت کو سراہا جاتا رہا ہے

اسکے علاوہ ان کے مزاح کی بھی باتیں ہوتی رہی ہیں۔ ایک پریس کانفرنس کے دوران گووندا نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ میں بہت چوزی ہو گیا ہوں۔ اتنا زیادہ کہ چوز (پسند یا انتخاب) کرنے کے لیے کچھ بچا ہی نہیں۔ اس لیے پھر سے ٹی وی پر واپسی کا فیصلہ کر لیا ہے، خیال رہے کہ ٹی وی پر بھی یہ گووندا کی دوسری اننگز ہوگی۔

گووندا اس سے پہلے 2001 میں ایک گیم شو کی میزبانی کر چکے ہیں لیکن جلد ہی یہ شو بند کر دیا گیا۔ 2004 میں گووندا ممبئی سے انتخاب جیت کر رکن پارلیمان بنے۔ 2003 سے 2013 کے درمیان انہوں نے صرف تین فلمیں بھاگم بھاگ، پارٹنر اور لائف پارٹنر کیں۔اسکے بعد گووندا نے 2014 میں کل دل اور ہیپی اینڈنگ کے ساتھ فلموں میں واپسی کی لیکن دونوں ہی فلمیں فلاپ ہو گئیں۔