counter easy hit

فلم ’’ایلیئن؛کوونینٹ‘‘ کانیاٹریلر جاری

خطرناک سیارے پر موجودطاقتور خلائی مخلوق کی دہشت پر مبنی نئی سائنس فکشن ایکشن تھرل فلم ’ایلیئن؛کوونینٹ‘‘ کانیاٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

Film "Alien;Covenant" released new trailer

Film “Alien;Covenant” released new trailer

ہدایتکاررِیڈلی اسکاٹ کی اس فلم کی معروف ہالی ووڈ فلم سیریز’’ایلیئن‘‘کی چھٹی کڑی ہے جس کی کہانی ایک بار پھر انسانوں کی جان کے دشمن خطرناک ایلیئنز کے گرد گھومتی ہے ۔انوکھی خلائی مخلوق طرح طرح کے حربے استعمال کرتے ہوئے وائرس کی طرح انسان کے جسم میں داخل ہوتی اور ان کا شکار کر لیتی ہے۔مارک ہفمین، رِیڈلی اسکاٹ اور ڈیوڈ گیلر کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار ہالی ووڈ اداکار مائیکل فیسبینڈر نے نبھایا ہے جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں کیتھرین ویٹراسٹون ، بِلی کروڈپ، ڈینی میک برج ،ڈیمینئن بیچر اورنومی ریپیس اہم کرداروں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔سنسنی خیز مناظر کی عکاسی کرتی ایکشن، تھرل اور ڈرامے کا مِکس تڑکا لیے یہ سائنس فکشن فلم ٹوئنٹیتھ سینچری فاکس کے تحت رواں سال 19مئی کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website