counter easy hit

ضلعی انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث افتتاحی تقریب میں رنگ نہ بھرا جا سکا

filled not color

filled not color

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس )ضلعی انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث افتتاحی تقریب میں رنگ نہ بھرا جا سکا ، بروقت شہر اور گردونواح میں منادی نہ ہونے کے باعث سول سوسائٹی کا کوئی فرد تقریب میں نظر نہ آیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر پنجاب کے ہر ضلع میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت لگانے جانے والے فیملی فیسٹیول کا گزشتہ روز آفیسر کلب میں اس پروگرام کا افتتاح کمشنر لاہو ر ڈویژن کی بجائے ڈی سی او ننکانہ ڈاکٹر عثمان علی خاں نے کیا باوثوق ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس پروگرام میں تمام مقامی ایم پی ایزاور ایم این ایز کے علاوہ پنجاب بھر کے وی آئی پیز نے شرکت کرنی تھی جو کہ عدم دلچسپی کے باعث نہ شرکت کرسکے فیملی فیسٹیول میں سکول کے معصوم بچوں اور محکمہ صحت کی مڈوائف اور ایل ایچ ویز کو جبراً خوش آمد کیلئے کئی گھنٹے دھوپ میں بیٹھنا پڑا اس کے علاوہ معصوم بچوں کے پینے کیلئے پانی کا بھی کوئی خاطر خواہ انتظام نہ تھا جس کی وجہ سے بچے اور بچیاں پیاس کی شدت سے بلکتے ہوئے ضلعی گورنمنٹ کو کوستے رہے