لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کو مال روڈ پر دھرنا دینے سے روکنے کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

Filed petition seeking to stop Tahir-ul-Qadri rally on Mall road
لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت عالیہ نے مال روڈ پر ہر قسم کے دھرنے کے خلاف فیصلہ دے رکھا ہے، مال روڈ پردھرنے سے دہشتگردی کے خدشات بھی بڑھ جاتے ہیں، طاہرالقادری نے مال روڈ پردھرنے کا اعلان کیا ہے، اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ طاہرالقادری کو مال روڈ پر دھرنا دینے سے روکا جائے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے 16 اگست کو مال روڈ پر دھرنے کا اعلان کررکھا ہے۔








