counter easy hit

سینیٹ آف پاکستان انتخابات 2018ء رکوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر

سینیٹ آف پاکستان انتخابات 2018ء رکوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر
Filed a separate petition for the stop of Senate of Pakistan elections 2018 in Lahore High Courtلاہور: (اصغر علی مبارک) سینیٹ آف پاکستان انتخابات 2018ء رکوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی گئی۔ جوڈیشل ایکٹویزم پینل کے سربراہ ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی جانب سے دائر درخواست میں وفاقی حکومت ،وزارت قانون و انصاف اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے ۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017ء کے تحت کاغذات نامزدگی کے فارم اے اور بی میں سیاستدانوں کو اثاثے چھپانے کی اجازت دی گئی ہے ،الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سیاستدان کو قرضے، فوجداری مقدمات، دہری شہریت چھپانے کی اجازت دے دی گئی ہے ،الیکشن ایکٹ میں ترمیم آئین کے آرٹیکل 62اور 63کا اثر زائل کرنے کیلئے کی گئی، سیاستدانوں کی کرپشن چھپانے کے لیے الیکشن ایکٹ 2017 ء انتہائی عجلت میں پارلیمنٹ سے منظور کروایا گیا ، ایکٹ کی منظوری سے پہلے پارلیمنٹ میں بحث بھی نہیں کروائی گئی۔
درخواست گزار کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017ء میں ترمیم کے خلاف مقدمہ لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017ء میں ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں پر عدالتی فیصلے تک سینیٹ انتخابات روکنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔