counter easy hit

ایف آئی اے کا انسانی سمگلنگ مافیا ‘عدالتی اور پولیس اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاﺅن،مزید 4ملزمان کو گرفتار کر لیا

fia-started-crackdown-against-smuggling-mafia-and-wanted-men-by-courts-and-police

fia-started-crackdown-against-smuggling-mafia-and-wanted-men-by-courts-and-police

اسلام آباد(یس نیوز ڈیکس) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے انسانی سمگلنگ مافیا ‘عدالتی اور پولیس اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کے دوران مزید 4ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق منگل کو ایف آئی اے گوجرانوالہ کی ٹیم نے عدالتی اشتہاریوں کے خلاف کارروائی کر تے ہوئے محمد سیف ولد رسول قوم رحمانی ‘ساکن گوجرانوالہ کو گرفتار کر لیا ہے جسکے خلاف ایف آئی آر نمبر 158/10درج تھی ۔دوسری کارروائی میں ایف آئی اے گوجرانوالہ ٹیم نے شاہد منیر ولد منیر احمد ساکن نارنگ منڈی کو گرفتار کر لیا ہے ‘دونوں ملزمان ایک ہی مقدمے میں نامزد تھے اور یہ عدالتی اشتہاری تھے ۔ایف آئی اے کی ٹیم نے گوجرانوالہ میں انسانی سمگلروں کے خلاف کریک ڈاﺅن کے دوران ملزم نسیم اختر کو گرفتار کر لیا ہے ۔مذکورہ ملزم سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی طور پر جرمنی بھجواتا تھا ‘ملزم کے قبضے سے جرمنی کے ویزہ کے دو جعلی سٹکرز بھی برآمد ہوئے ہیں ‘ملزم کے خلاف گوجرانوالہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

ایف آئی اے کی ٹیم نے ایک اور کارروائی کے دوران پولیس اشتہاری غلام فرید ولد امانت علی ساکن نواز آباد ضلع ناروال کو گرفتار کر لیا ہے ۔ملزم درج ایف آئی آر 777/15میں ایف آئی اے کو مطلوب تھا ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website