counter easy hit

بے نظیر ائیر پورٹ میں خواتین پر تشدد کرنے والی ایف آئی اے اہلکار نوکری سے برطرف

 اسلام آباد: بے نظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ پر نارویجین خواتین پر تشدد کرنے والی ایف آئی اے کی لیڈی کانسٹیبل غزالہ شاہین کو نوکری سے برطرف کردیا گیا ہے۔

FIA official dismissing to violence on womens in Benazir airport

FIA official dismissing to violence on womens in Benazir airport

اسلام آباد کے بے نظیرانٹرنیشل ائیرپورٹ پر غزالہ شاہین نامی ایف آئی اے کی لیڈی کانسٹیبل نے پاکستانی نژاد نارویجین خواتین پرتشدد کیا تھا اور خواتین کو راول لاؤنچ سے ڈیپارچر لاؤنج تک بالوں سے پکڑ کرلائی تھی، خواتین مسافروں پر تشدد کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون نے غزالہ شاہین کو معطل کر دیا تھا جب کہ چیف جسٹس آف پاكستان جسٹس ثاقب نثار نے تشدد كے واقعے كا ازخود نوٹس لیتے ہوئے  سیكریٹری داخلہ اور سیكریٹری سول ایوی ایشن سے تین  روزمیں  رپورٹ طلب  کی تھی ۔ تحقیقات کی روشنی میں ایف آئی اے کی لیڈی کانسٹیبل غزالہ شاہین کو تشدد کے جرم میں نوکری سے ہاتھ دھونا پڑگئے ہیں جب کہ امیگریشن کے شفٹ انچارج انسپیکٹر ندیم کا کیس ہیڈ کوارٹر بھجوا دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ تشدد کا شکار ہونے والی دونوں خواتین کا تعلق نوشہرہ کے علاقہ صالح خانہ سے ہے جب کہ تشدد کے واقعے کے خلاف 2 مقدمے درج ہیں جس میں سے ایک امیگریشن اہلکاروں کے خلاف اور دوسرا مقدمہ تشدد کاشکار ہونے والی خواتین کے خلاف ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website