counter easy hit

فیروزوالہ ، بجلی کی بندش کیخلاف اہل علاقہ کا شدید احتجاج

Ferozewala

Ferozewala

مشتعل افراد نے بیگم کوٹ سب ڈویژن کا گھیرائو کیا ، آفس میں توڑ پھوڑ کی ، 25 نمبر سٹاپ پر ٹائر جلا کر ٹریفک بلاک کر دی
فیروزوالہ (یس اُردو ) فیروزوالہ میں چار روز سے بجلی کی بندش پر اہل علاقہ سڑکوں پر نکل آئے ، مشتعل افراد کا واپڈا بیگم کوٹ سب ڈویژن کا گھیراو کیا اور آفس میں توڑ پھوڑ کیفیروزوالہ بیگم کوٹ سب ڈویژن کے علاقہ بوٹا پارک میں چار روز سے بجلی کی بندش کی وجہ سے شہری بلبلا اُٹھے واپڈا کیخلاف اہل علاقہ نے مین روڈ 25نمبرسٹاپ پر احتجاج کرتے ہوئے ٹائر جلا کر روڈبلاک کر دی جس کی وجہ سے لاہور سے شیخوپورہ اور شیخوپورہ سے لاہور جانے والی ٹریفک معطل ہوگئی دو گھنٹے سے زائد وقت گزر جانے کے بعد بھی کوئی واپڈا ہلکار متاثرین سے مطالبات کے لئے نہ آیا تو مشتعل افراد نے بیگم کوٹ سب ڈویژن کا گھیراو کیا اور واپڈا آفس میں توڑ پھوڑ کی جب کہ واپڈا ملازمین مشتعل افراد کو دیکھ کر آفس سے فرار ہوگئے ۔