counter easy hit

فیروزوالہ: مبینہ اغواء کی گئی تین لڑکیوں کی عدم بازیابی پر ورثا سراپا احتجاج

تینوں لڑکیاں کوٹ عبدالمالک سے لاہور شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے گئی تھیں، شادی کی تقریب سے واپسی پر لڑکیوں کو نا معلوم افراد نے اغواء کر لیا: ورثا

Ferozewala: Heritage coincidence protest on non-recovery of three allegedly abducted girls

Ferozewala: Heritage coincidence protest on non-recovery of three allegedly abducted girls

فیروزوالہ: فیروزوالہ کے علاقے کوٹ عبدالمالک سے مبینہ طور پر اغواء کی گئی تین لڑکیوں کی عدم بازیابی کیخلاف ورثا نے احتجاج کرتے ہوئے لاہور شیخوپورہ روڈ بلاک کر دی۔

ورثا کا کہنا ہے کہ تینوں لڑکیاں کوٹ عبدالمالک سے لاہور شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے گئی تھیں، شادی کی تقریب سے واپسی پر لڑکیوں کو نا معلوم افراد نے اغواء کر لیا، مغویوں میں لبنی، مہوش اور رابعہ شامل ہیں۔ تھانہ فیکٹری ایریا میں ملزموں کیخلاف تین مقدمات درج کر لیے گئے، لڑکیوں کی عدم بازیابی اور ملزموں کی عدم گرفتاری کیخلاف ورثا اور علاقوں مکینوں نے ٹائر جلا کر لاہور شیخوپورہ روڈ بلاک کر دی۔ احتجاج کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، پولیس کا کہنا ہے واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں جلد ملزموں کو گرفتار کرلیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website