counter easy hit

خاتون رپورٹر سے بدتمیزی، کرس گیل پر دس ہزار ڈالر جرمانہ عائد

, Chris Gayle fined

, Chris Gayle fined

رپورٹر سے بدتمیزی پر میلبورن رینی گیڈ کلب نے ایکشن لیتے ہوئے کرس گیل پر دس ہزار ڈالر جرمانہ عائد کر دیامیلبورن (یس اُردو) ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل کو خاتون رپورٹر پر ڈورے ڈالنا مہنگا پڑ گیا ، میلبورن رینی گیڈ٘ کلب نے سٹار کرکٹر پر دس ہزار ڈالر جرمانہ عائد کر دیا ۔آسٹریلیا میں جاری بِگ بیش کے انیسویں میچ میں اکتالیس رنز کی فاتحانہ اننگز کھیل کر کرس گیل واپس آئے تو خاتون اینکر نے ان سے پرفارمنس کا سوال کیا تو کرکٹر نے الٹا ہی جواب دیا اور رپورٹر سے بدتمیزی شروع کر دی ۔تاہم ہارڈ ہٹر بلے باز نے بعد میں رپورٹر سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ صرف مذاق ہی تو کیا تھا۔میلبورن رینی گیڈ کلب نے ایکشن لیتے ہوئے کرس گیل پر دس ہزار ڈالر جرمانہ عائد کر دیا ، جرمانے کی رقم جینی میگرا فاونڈیشن کو عطیہ کی جائے گی