counter easy hit

کوئٹہ دھماکے میں شہید ایف سی اہل کاروں کو سپرد خاک کردیا گیا

FC officials killed

FC officials killed

کوئٹہ…..کوئٹہ دھماکے میں شہید ہونے والے ایف سی اہل کاروں محمد آصف کو ڈیرہ غازی خان اور محمد ہاشم کو لیہ میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ۔
کوئٹہ دھماکے میں شہید ہونے والے نائیک محمد آصف کا تعلق ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ سے تھا،انھوں نے 1993 میں ایف سی میں شمولیت اختیار کی تھی ۔
محمد آصف کی نماز جنازہ بستی بزدار میں ادا کی گئی، جس میں ایف سی افسران سمیت بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی ، فوجی اعزاز کے ساتھ محمد آصف کو آبائی گاوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔ورثاء کا کہنا ہے کہ اُنھیں محمد آصف کی شہادت پر فخر ہے۔