counter easy hit

ایف بی آر ملازمین کیلئے خصوصی الائونس کا اعلان

FBR allowance

FBR allowance

اسلام آباد …..رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ٹیکس وصولی میں 19فیصد اضافے پر وفاقی وزیر خزانہ نے ایف بی آر ملازمین کو خصوصی الائونس دینے کا اعلان کیاہے ۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں ایف بی آر کی چیف کمشنرز کانفرنس سے خطاب میں کہاکہ ٹیکس گوشوارے داخل کرانے والوں کی تعداد 40فیصد بڑھ کر10 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ رضا کارانہ ٹیکس ادائیگی اسکیم تاجروں کیلئے سہولت کی اسکیم ہے، بعض حلقوں کی طرف سے اسے غلط رنگ دینا افسوسناک ہے ۔وزیر خزانہ نے کہا کہ تاجروں اور حکومت کے درمیان مسلسل کوششوں سے ایک رضاکارانہ ٹیکس سکیم کا اعلان ہوا تاہم بعض حلقے اسے منفی رنگ دے رہے ہیں۔