counter easy hit

عمران ، عثمان اور عوام ۔۔۔۔۔ فیاض چوہان نے تحریک انصاف حکومت کے 100 دنوں کے حوالے سے ایسا پیغام جاری کر دیا کہ وزیراعظم عمران خان عش عش کر اٹھے

لاہور(ویب ڈیسک) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے سو روز کے حوالے سے میں سمجھتا ہوں کہ ہم اللہ کے سامنے، عوام کے سامنے ، سردار عثمان بزدار کے سامنے اور ہمارے قائد عمران خان کے سامنے سرخرو ہوئے ہیں،،ہمارے تمام وزرا نے پوری تندہی سے عوام کی خدمت کی ہے،، نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر نے کہا کہ ہماری حکومت کے پہلے سو دنوں میں پچیس سے اٹھائیس چھٹیاں آئی ہیں مگر میں دعوے سے کہتا ہوں کہ وزیراعلیٰ سمیت ہمارے وزرا نے ایک بھی چھٹی نہیں کی۔ اس کی وجہ صرف اور صرف وہ اخلاقی، قانونی اور آئینی ذمہ داری تھی جو ہمارے کپتان اور ہمارے وزیراعلیٰ نے ہم پر ڈالی تھی کہ ہم ان کے سامنے سرخرو ہو سکیں۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا ہمارے مخالفین کا خیال تھا کہ عمران کو بطور وزیراعظم آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑے گا اور آئی ایم ایف کی الٹی سیدھی فرمائشیں ماننی پڑیں گی مگر عمران نے ملک اور قوم کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا۔ ان کا یہ کارنامہ بھی دراصل میرے نزدیک ان کا ورلڈ کپ جیت لینے جیسا یا شوکت خانم ہسپتال بنالینے جیسا یا پھر نمل یونیورسٹی بنا لینے جیسا ہے۔ بلاول بھٹو سے متعلق ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ بلاول بچہ ہے اور من کا کچا ہے مگر ایک بات ہمیں ذہن میں رکھنی چاہیے کہ اس کے والد آصف زرداری ہیں۔ اگر انہیں نیب نے نوٹس بھیجا ہے تو کوئی وجہ ہی ہو گی۔ ہمیں یہ بات نہیں بھولنی چاہیے کہ منظر عام پر آنے والے بیشتر جعلی بنک اکاﺅنٹس کا تعلق خاص طور پر سندھ کے اندرکہیں نہ کہیں زرداری سے ملتا ہے۔