counter easy hit

فواد خان اپنی اداکاری سے مداحوں کو متاثر کرنے میں کامیاب

Fawad Khan

Fawad Khan

ممبئی……بھارتی فلم انڈسٹری میں تیزی سے کامیابیوں کا سفر طے کرنے والے پاکستان کے معروف اداکار فوا د خان بالی ووڈ فلم کپور اینڈ سنز میں شاندار اداکاری کے باعث اپنے مداحوں کو متاثر کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
فلم کپور اینڈ سنزنے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر دھوم مچادی اور ایک ہی دن میں6کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ شکن بترا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس کامیڈی ڈرامہ فلم کی کہانی دو بھائیوں کے گرد گھومتی ہے جو الگ ہوجاتے ہیں ، کہانی اس وقت دلچسپ ہوجاتی ہے جب ان کے 90برس کے داد ا دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ان دونوں بھائیوں کو اپنے پرانے گھر بلاتے ہیں ۔اس فلم کی کاسٹ میں فواد خان کے علاوہ عالیہ بھٹ،سدھارتھ ملہوترا ،رشی کپور اور رتنا پھاٹک بھی شامل ہیں۔