counter easy hit

فواد چوہدری کی چیف جسٹس سے ملاقات

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے چیف جسٹس ثاقب نثار سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی ہے۔

چیف جسٹس سے ملاقات کے بعد فواد چوہدری نے میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک وکیل کی حیثیت سے چیف جسٹس سے ملاقات کی ہے جبکہ میں سپریم کورٹ بار کونسل کا سینئر ممبر بھی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات میں چیف جسٹس نے رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے، ہمارا چیف جسٹس کے ساتھ ادب و احترام کا تعلق ہے۔