counter easy hit

فواد چوہدری نے نیب کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اداروں کو بیانات سے متاثر نہیں ہونا چاہیے۔اگر بیانات سے نیب میں مداخلت ہورہی ہے تو کیا کہا جاسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے جاری کیے جانے والے مسلسلتنقیدی بیانات کا نوٹس لے لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب وزیر اطلاعات کی جانب سے جاری کیے جانے والے تنقیدی بیانات سے زیادہ خوش نہیں ہے۔ اسی لیے نیب کی جانب سے وزیر اطلاعات کیخلاف کاروائی عمل میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نیب حکام وزیراطلاعات کی جانب سے حالیہ کچھ عرصے کے دوران ادارے سے متعلق دیے گئے بیانات کی فوٹیج منگوائی گئی ہے۔ نیب حکام کی جانب سے وزیر اطلاعات کے بیانات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ اگر وزیراطلاعات کے بیانات نیب کے معاملات میں مداخلت ثابت ہوئے، تو ایسے میں ان کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تفتیشی اداروں کو بیانات سے متاثر نہیں ہونا چاہیے۔اگر بیانات سے نیب میں مداخلت ہورہی ہے تو کیا کہا جاسکتا ہے۔نیب اتنا نازک ہے کہ اسے پریس ریلیز جاری کرنا پڑتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ میری رائےہےاورمیں سمجھتا ہوں ہیلی کاپٹرریفرنس مضحکہ خیز کیس ہے۔وزیر اعظم کےخلاف کیس بہت مضحکہ خیز ہے۔کل کابینہ اجلاس میں وزیرقانون فیصلے پر اپنی رائے دیں گے۔