counter easy hit

فواد چوہدری بھی صادق اور امین نکلے۔۔۔ ایسا شاندار کام کر دیا کہ دیکھ کر ہر کوئی دعائیں دینے لگے گا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت کے ہر شعبہ میں معذور افراد کیلئے خصوصی کوٹہ رکھا جاتاہے تاہم گزشتہ کچھ عرصہ سے یہ شکایات ٹی وی چینلز پر چلتی رہی ہیں کہ نابینا اور معذور افراد کو ان کے حصے کا کوٹہ نہیں مل رہاہے جبکہ اس سلسلے میں احتجاج بھی کیا جاتا رہاہے
تاہم اب فواد چوہدری کی ایک ایسی تصویر سوشل میڈیا پر چل رہی ہے جسے دیکھ کر ہر کوئی دعائیں دے رہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری کے سامنے بیٹھی لڑکی دراصل آنکھوں کی بینائی سے محر وم ہے اور اسے اپنی تعلیم کے حوالے سے کچھ مشکلات کا سامنا ہے ۔ یہ تصویر سرکاری ٹی وی چینل کی جانب سے ٹویٹر پر جاری کی گئی ہے ۔ فواد چوہدری نے اپنے آبائی علاقے جہلم کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایک طالبہ سے ملاقات کی جو کہ نابینا ہے ، وفاقی وزیر نے طالبہ کو پیش مسائل سنے اور فوری طور پر ان کے تمام ترمسائل حل کرنے کہ ہدایات جاری کیں ۔ دوسی جانب ایک خبر کے مطابق اسلام آباد اعتزاز احسن کو مشترکہ صدارتی امیدوار لانے کا معاملہ؛فواد چوہدی نے خورشید شاہ کے دعوے پر ردعمل جاری کردیا۔وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ مجھے خورشید شاہ کا بیان سن کر حیرانی ہوئی،تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار عارف علوی کی فتح یقینی ہے ،اس لئیےاعتزاز احسن کو ان کے حق میں دستبردار ہو جانا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق موجودہ سیاسی صورتحال میں صداری انتخابات پاکستانی سیاست کا ہاٹ ایشو بن چکے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف نے عارف علوی کو اپنا صدارتی امیدوار نامزد کیا ہے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے متفقہ امیدوار سامنے نہیں لایا جاسکا۔اس ساری صورتحال کے بعد مسلم لیگ ن کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو صدارتی امیدوار نامزد کیا گیا ہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے اعتزاز احسن کو صدارتی امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔ تاہم کچھ دیر پہلے یہ انکشاف پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی جانب سے کیا گیا کہ دراصل صدارتی امیدوار کے طور پر چوہدری اعتزاز احسن کا نام پیپلز پارٹی کی بجائے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے تجویز کیا تھا۔ خورشید شاہ کا دعویٰ ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے خصوصی ملاقات میں خود صدارتی الیکشن کیلئے چوہدری اعتزاز احسن کا نام متفقہ امیدوار کے طور پر پیش کیا تھا۔ اس ملاقات میں راجہ پرویز اشرف بھی موجود تھے۔ تاہم بعد ازاں فواد چوہدری اپنے فیصلے سے پھر گئے۔ تازہ ترین خبر کے مطابق اعتزاز احسن کو مشترکہ صدارتی امیدوار لانے کے معاملے پر وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدی نے خورشید شاہ کے دعوے پر ردعمل جاری کردیا۔ زیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ مجھے خورشید شاہ کا بیان سن کر حیرانی ہوئی،تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار عارف علوی کی فتح یقینی ہے ،اس لئیے اعتزاز احسن کو ان کے حق میں دستبردار ہو جانا چاہیے۔ انکا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر اعتزاز احسن ،عارف علوی کے حق میں دستبردار نہیں بھی ہوں گے تب بھی عارف علوی پاکستان کی حالیہ سیاسی تاریخ کے ایک بڑے مارجن سے صدارتی انتخاب جیت جائیں گے۔