counter easy hit

ہوا اچانک اُلٹی چل پڑی ۔۔۔نا اہلی کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو بُری خبر سُنا دی، حکمران جماعت میں ہلچل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نااہلی کیس میں متفرق درخواست کو منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے گزشتہ سماعت کے تحریری حکم نامے میں تصحیح کیلئے دائر متفرق درخواست پر سماعت کی۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس

کی سماعت کی۔ عدالت نے متفرق درخواست منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کیے تھے۔ عدالت نے گزشتہ سماعت پر فواد چوہدری اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے تھے۔ تحریری حکم نامے میں فریقین کو نوٹس جاری کرنے کے الفاظ موجود نہیں تھے۔ سمیع ابراہیم نے حکم نامے کی تصحیح کیلئے عدالت میں متفرق درخواست دائر کی تھی، جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے فواد چوہدری کیخلاف درخواست کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے کہاکہ کیوں عدالت کو سیاسی معاملات میں مداخلت کرنی چاہیی مطمئن کریں۔ وکیل نے کہاکہ فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن سے اثاثے چھپائے، جہلم کی زمین کو الیکشن کمیشن گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا۔چیف جسٹس نے کہاکہ سیاسی معاملات سیاسی فورمز پر حل ہونے چاہئیں ۔چیف جسٹس نے کہاکہ میری عدالت نے ہمیشہ سیاسی کیس میں مداخلت کو حوصلہ شکنی کی۔وکیل نے کہاکہ فواد چوہدری صادق اور امین نہیں رہے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ کون سا انسان صادق اور امین ہو گا۔ وکیل نے کہاکہ نواز شریف، جہانگیر ترین کیس موجود ہیں جن میں نااہلی ہوئی۔ چیف جسٹس نے کہاکہ ہم نے خواجہ آصف کو نااہل کیا ،سپریم کورٹ نے بحال کردیا، مثال ہمارے سامنے ہے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ عدلیہ کو بطور ادارہ سیاسی معاملات میں پڑنا ٹھیک نہیں۔ چیف جسٹس نے کہاکہ فریقین دو ہفتوں میں جواب جمع کرائیں۔یاد رہے کہ سمیع اللہ ابراہیم نے فواد کے خلاف نااہلی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن اور وزارت قانون کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔

FAWAD, CH, DISQUALIFIED, BY, THE, COURT, BIG, NEWS, THIS, HOUR

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website