counter easy hit

معروف ڈرامہ نگار فاطمہ ثریا بجیا 85سال کی عمر میں انتقال کرگئیں

 Fatima Suriya

Fatima Suriya

کراچی…….معروف ادیبہ اور ڈرامہ نگار فاطمہ ثریا بجیا انتقال کرگئیں، ان کی عمر 85سال تھی۔وہیکم ستمبر 1930 کو حیدرآباد دکن میں پیدا ہوئیں،بجیا کوکئی قومی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔
فاطمہ ثریا بجیا نے ٹیلی وژن کے علاوہ ریڈیو اور اسٹیج پر بھی کام کیا۔انہوں نےٹی وی کیلئے شمع،افشاں ،عروسہ اور ان جیسی کئیمعروف سیریلز بھی تحریر کیں۔انہوں نےحکومت سندھ کی مشیر کے طور پر بھی خدمات سرانجام دیں ۔فاطمہ ثریا بجیا تقسیم ہند کے فوراً بعد اپنے خاندان کےساتھ پاکستان منتقل ہوگئیں۔ بجیا کے کئی بہن بھائی ملک گیر شہرت رکھتے ہیں معروف دانش ورڈرامہ نگار ،اداکار،شاعرانورمقصود اورمعروف ادیبہشاعرہ زہرا نگاہ اور ماہر امور خانہ داری اورککنگ ایکسپرٹ زبیدہ طارق کی بڑی بہن تھیں۔