counter easy hit

باپ کے مرنے کاغم بیٹیاں نہ سہہ سکیں

بھارتی ریاست اڑیسہ کی رہائشی 3 بہنوں نے باپ کے مرنے کا صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔

Father's dead-hearted daughters can not affordاہل محلّہ نے گھر سے دھواں اٹھتے دیکھا تو پولیس کو اطلاع دے دی مگر جب تک پولیس اور آگ بجھانے والا عملہ پہنچا، دیر ہو چکی تھی۔

فائر مین نے پولیس کو بتایا کہ دروازہ اندر سے بند تھا اور ظاہر ہوتا ہے کہ لڑکیوں نے خودکشی کی ہے۔

اہل محلہ نے اس بات کا انکشاف کیا کہ تینوں لڑکیاں غیر شادی شدہ تھیں، دس دن پہلے ان کا باپ مر گیا تھا جس کی وجہ سے یہ بہت صدمے میں تھیں اور باپ کے چلے جانے سے کوڑیوں کی محتاج ہو گئیں تھیں۔

بھارتی پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گھر میں آگ لگنے سے کچھ ہی دیر قبل لڑکیوں نے اپنے بھائی کو باہر کسی کام سے بھیجا تھا۔

بھارتی رپورٹس کے مطابق تینوں کی موت کو غیر طبعی قرار دیتے ہوئے کیس رجسٹر کرلیا گیا ہے۔