کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع لورالائی میں پسند کی شادی کے اظہار پر باپ نے بیٹے کی دونوں آنکھیں نکال لیں۔

پولیس کے مطابق متاثرہ شخص نے اپنے بیان میں اپنے والد اور بھائیوں کو قصور وار ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا اور اس سلسلے میں لڑکی کے گھر والے ان کے گھر آئے تھے تاہم میرے گھر والے رشتے سے ناخوش تھے اور اسی بات پر تنازع ہوگیا جو تلخ کلامی سے ہاتھا پائی تک جاپہنچا، جس کے بعد والد نے 2 بھائیوں کے ساتھ مل کر چھری سے میری دونوں آنکھیں نکال دیں۔ پولیس کے مطابق نوجوان عبدالباقی کو علاج کے لئے کوئٹہ لایا گیا ہے جہاں نوجوان کو فوری طبی امداد فراہ کرنے کے بعد کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔








