counter easy hit

فاٹا اصلاحات ایجنڈے سے نکالنا قبائلی دشمنی ہے، گل آفریدی

قومی اسمبلی میں فاٹا کے پارلیمانی رہنما شاہ جی گل آفریدی نے اعلان کیا ہے کہ اگر 12 مارچ تک فاٹا اصلاحات پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو قبائلی عوام سیکرٹریٹ،پارلیمنٹ،وزیر اعظم سیکرٹریٹ اور ایوان صدر میں کسی کو کام نہیں کرنے دیں گے۔فاٹا سے حکومتی رکن شہاب الدین نے منہ پر سیاہ پٹی باندھ کر اجلاس میں شرکت کی۔

Fata reforms removed from the agenda is tribal rivalry, Gul Afridi

Fata reforms removed from the agenda is tribal rivalry, Gul Afridi

ڈپٹی اسپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کی زیر صدارت قومی اسمبلی اجلاس میں شاہ جی گل آفریدی نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ دس ہزار قبائلی جرگہ نے گزشتہ روز فاٹا اصلاحات کی حمایت کی وہ چاہتے تو کنونشن سینٹر میں بیٹھے رہتے ۔ فاٹا میں نہ یونیورسٹی ہے نہ کالج، نہ اسپتال اور صاف پانی، انہیں پانچ فروری کو یوم کشمیر کی بجائے یوم فاٹا منانا چاہیے تھا۔ انہوں نے وفاقی کابینہ کے ایجنڈے سے فاٹا اصلاحات کو نکالنا قبائلی عوام سے دشمنی کے مترادف ہے ۔ اس رویے کے بعد مستقبل میں قبائلیوں کے بزرگوں کو یہ طعنہ نہ دیا جائے کہ وہ غدار ہیں اور بھارت سے پیسے لیتے ہیں، کیوں انہیں مجبور کیا جا رہا ہے کہ کہ وہ جہاں چاہیں چلے جائیں ۔ فاٹاسے حکومتی رکن شہاب الدین نے منہ پر سیاہ پٹی باندھ اپنی نشست پہ کھڑے ہو کر خاموش احتجاج کیا اور ایوان سے علامتی واک آؤٹ بھی کیا۔ شازیہ مری نے کہا کہ ایوان کو فاٹا ارکان کی جذباتی باتیں بھلانی نہیں چاہئیں ۔ آفتاب شیر پاؤ کا کہنا تھا کہ فاٹا اصلاحات کی کابینہ سے منظوری میں رکاوٹ پیدا کی گئی ۔ لگتا ہےوزیر اعظم صاحب پر دباؤ ہے لیکن اگر اس وقت فاٹا اصلاحات کی منظوری کا فیصلہ ہو جائے توسی پیک سے زیادہ تاریخی کارنامہ ہو گا۔ صاحبزادہ طارق اللہ نے کہا کہ فاٹا اصلاحات کمیٹی کی رپورٹ پر من و عن عمل کیا جائے ورنہ یہاں ایسا دھرنا ہو گا کہ سب بھول جائیں گے ۔ محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ فاٹا اصلاحات کے لئے فاٹا کے عوام کو اعتماد میں لے کر فیصلہ کیا جائے ۔ آئین کے 276 آرٹیکلز اگر فاٹا کے عوام کے گلے میں ڈالیں گے تو کہیں غلطی نہ کر جائیں ۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار فاٹا اصلاحات کے معاملے پر حکومتی مؤقف دینے کے لئے کھڑے ہوئے تو تحریک انصاف کے رکن جنید اکبر نے کورم کی نشان دہی کردی۔ کورم پورا نہ ہونے پر ڈپٹی اسپیکر نے جنید اکبر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website