counter easy hit

پانامہ لیکس کے انکشافات کے بعد میاں نواز شریف کا وزیر اعظم کے عہدے سے چمٹے رہنا ڈھٹائی کی بدترین مثال ہے،چوہدری فرخ مجید

 Farrukh Majeed Chaudhry

Farrukh Majeed Chaudhry

کھاریاں(نیئر صدیقی سے)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق چیئرمین بلدیہ چوہدری فرخ مجید نے کہا ہے پانامہ لیکس کے انکشافات کے بعد میاں نواز شریف کا وزیر اعظم کے عہدے سے چمٹے رہنا ڈھٹائی کی بدترین مثال ہے۔ حکمرانوں نے پاکستان کے ہر شہری کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز وارڈ نمبر3کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار چوہدری سلطان احمد چھپر کی کامیابی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر آف شور کمپنیوں پر لگایا گیا سرمایہ قومی خزانے سے نہیں توآج تک اسے پوشیدہ کیوں رکھا گیا تھا۔ چوہدری فرخ مجید کا کہنا تھا پاکستان اور اہل پاکستان کے پاس اس وقت صرف عمران خان ہی ایسے لیڈر ہیں جن پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں۔ آئندہ جنرل انتخابات میں عوام کاپی ٹی آئی کے قائد کو وزیر اعظم کے طور پر دیکھنے کاخواب ضرور پورا ہو گا۔