counter easy hit

فاروق شہید کاسیاسی دور ایک سنہری دور تھا،شاہد محمود

Farooq Shaheed

Farooq Shaheed

سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی)فاروق شہید فاؤنڈیشن کے ہر دلعزیز اور متحرک رہنما شاہد محمود نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاروق شہید کاسیاسی دور ایک سنہری دور تھاوہ عوام کے بنیادی حقوق کی دستیابی کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے تھے ان کے اس ویژن نے تحصیل سرائے عالمگیر کی عوام کو سیاسی شعور دیا اور اس شہر اور ملحقہ موضعات کو منصفانہ اور ایماندارانہ ترقیاتی منصوبہ جات اور فنڈز کی منظوری کا تعارف دیاجو کہ اس سے قبل ایک خواب تھانہ صرف اس خواب کو شرمندہ تعبیر کیا بلکہ ایسی داستان رقم کی جسکو دیگر ناقدین رہنماؤں نے اپنی کامیابی کا زینہ سمجھا۔انہوں نے کہا عوام کے دکھ اور سکھ میں شریک ہونا اور ان میں گھل مل جانا ان کا ایک منفرد انداز تھا جسکو اپنائے بغیر اب سیاست ناکام ہے۔ سرائے عالمگیر کو صرف 9یونین کونسلز پر مشتمل تحصیل کا درجہ دلانا ایک انتہائی مشکل ترین اور ناقابل فہم کارنامہ تھا اسی طرح تحصیل سرائے عالمگیر کے دو اہم مسائل تھے ایک ہزارہ پل جس کو اپنی حیات میں تعمیر کرا گئے تھے دوسرا ریلوے ٹریک اور جی ٹی روڈ پر انڈر/اوور پاسز کی تعمیر جو کہ آج تک نہیں ہوسکا حتی کہ حکمران جماعت کے پاس فنڈز کی فراوانی ہے۔ اس شہر کے باسیوں کا وزیراعلی، عوامی نمائندگان اور حکام سے مطالبہ ہے کہ ہمارے مشترکہ بنیادی مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل کیا جائے جو ایمانداری اور اقرباء پروری سے پاک ہو ۔