counter easy hit

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے کو جلد بازیاب کرایا جائے :فاروق ستار

Farooq Sattar

Farooq Sattar

وفاق اور صوبائی حکومت کی جانب سے ذمہ داریاں پوری نہ ہونے سے عوام اور ریاست کے درمیان فاصلوں میں اضافہ ہورہا ہے :جسٹس سجاد علی شاہ سے ملاقات میں گفتگو
کراچی (یس اُردو ) سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے ملاقات کی اور ان کے بیٹے کے اغوا پر افسوس کا اظہار کیا ، ان کا کہنا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں ۔ ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس سجاد علی شاہ سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی اور ان کے بیٹے اویس علی شاہ کے اغوا پر افسوس کا اظہار کیا ۔ بعد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کو ایم کیو ایم کی طرف سے مکمل یقین دہانی کرائی ہے ۔ امید ہے وفاقی اور صوبائی حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ عوام اورریاست کا فاصلہ بڑھ رہا ہے ۔ رمضان کے آخری عشرے میں سٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوا ہے ۔ سٹریٹ کرائم روکنے کے لئے تھانے کی سطح پر نظام بنانا چاہئیے ۔