counter easy hit

کسی اور کی وکٹ پر کھیلنے کی بجائے سب کو اپنی وکٹ پر کھلائیں گے:فاروق ستار

 Farooq Sattar

Farooq Sattar

ایم کیو ایم کے 32 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں جناح گراؤنڈ کراچی میں جلسہ منقعد کیا گیا، جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پر را سے فنڈنگ اور بھارت سے تعلقات کے الزامات نئی بات نہیں، ایم کیو ایم نے ماضی میں بھی ایسے الزامات کو مسترد کیا اور اب بھی کرتی ہے

کراچی: (یس اُردو) ایم کیو ایم کے 32 ویں یوم تاسیس کے موقع پر جناح گراؤنڈ کراچی میں ہونے والے جلسے میں کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جلسے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینئر ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کسی اور کی وکٹ پر کھیلنے کے بجائے سب کو اپنی وکٹ پر کھلائے گی۔انکا کہنا تھا کہ جو الزام ایم کیو ایم پر اب لگ رہے ہیں وہ روز اول سے لگتے چلے آئے ہیں جنہیں ہر دور میں ایم کیو ایم نے مسترد ہی کیا ہے، انکا کہنا تھا کہ اگر یہ الزام عدالت کے ذریعے لگے تو ایم کیو ایم عدالت میں بھی انکا سامنا کرنے کے لئے تیار ہے۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن کمال ملک کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے ایم کیو ایم سے بغاوت کی انہیں نام اسی جماعت نے دیا ہے۔اس موقع پر ایم کیو ایم کی جانب سے ملک میں 20 صوبوں کے قیام، مردم شماری کرانے اور بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دینے کے حق میں قرارداد بھی منظور کی گئی۔