counter easy hit

فاروق اور کمال کیا ملے، محکمہ اینٹی کرپشن کو پرانے کیس یاد آگئے

محکمہ اینٹی کرپشن سندھ کو فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال کے گلے ملتے ہی پرانے کیس یاد آگئے۔

Farooq and Kamal get what, anti-corruption department remembers the old caseمحکمہ اینٹی کرپشن سندھ کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے اپنے دور میئر شپ میں گزری کی 50 ایکڑ اراضی کو کچی آبادی قرار دیا تھا۔ مصطفیٰ کما ل نے بطور سٹی میئر کراچی اسی زمین پر رہائش پذیر پلاٹ مالکان کو لیز جاری کرنے کی منظور ی دی۔ محکمہ اینٹی کرپشن سندھ نے ان پرانے کیسز میں پی ایس پی اور ایم کیو ایم کے سربراہان کو تفتیش کے لئے طلب کرنے کی منظوری مانگ لی ہے۔