counter easy hit

قاری فاروق احمد فاروقی گورسی کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کے لئے ان کے گھر دوستوں کی آمد

گجرات (میاں عرفان صدیق) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے چیف آرگنائزر قاری فاروق احمد فاروقی گورسی کی والدہ کی وفات پراظہار تعزیت کےلئے ان کے گھر دوستوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی اٹلی کے جنرل سیکرٹری احسان الحق رولیہ، پیرس کے معروف صحافی اے آر وائی نیوز فرانس کے کیمرہ مین میاں عرفان صدیق، گوجرانوالہ کے معروف بزنس مین چوہدری اشتیاق احمد شاد، فیصل آباد کے معروف فوٹوگرافر اعجاز احمداور دیگر نے قاری فاروق احمد فاروقی گورسی کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاءکرے (آمین )۔

Qari Farooq Ahmad Farooqi Gursy Mother Death Friends Express Condolences

Qari Farooq Ahmad Farooqi Gursy Mother Death Friends Express Condolences