counter easy hit

کسان پیکج پر عملدرآمد پر پابندی کا فیصلہ کالعدم قرار

Islamabad High Court

Islamabad High Court

اسلام آبا:اسلام آباد ہائی کورٹ نے کسان پیکج پر عملدرآمد پرپابندی کافیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں کسان پیکج پر پابندی کے خلاف وفاق کی اپیل منظور کرلی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس نورالحق قریشی اور جسٹس عامر فاروق نےاپیل کی سماعت کی۔

ہائی کورٹ نے گزشتہ روز سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ وفاق نے الیکشن کمیشن کی جانب سے کسان پیکج پرعملدرآمد روکنے کےخلاف اپیل دائر کی تھی۔