counter easy hit

فرحان علی چشتی کیلئے مدینہ شریف میں خصوصی دعا کی گئی

Farhan Ali Chishti, special prayers in the Madina

Farhan Ali Chishti, special prayers in the Madina

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)نعت خوانی کے دوران خالق حقیقی سے جا ملنے والے عاشق رسولﷺ فرحان علی چشتی کیلئے مدینہ شریف میں خصوصی دعا کی گئی،معروف تاجر میاں عظیم المعروف قلفہ والے ،میاں محمد امین شاکر آف یوکے جوکہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کر نے کیلئے سعودی عرب گئے ہوئے تھے نے مدینہ شریف میں مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی جبکہ چوہدری تنویر احمد سہنہ ،حاجی عبداللہ پرنس شوز والے ،ایم ڈی بسم اللہ موبائل شاپ افتحار حسین بھٹی ،حاجی محمد شفیق حنیف ٹیلر ،حاجی سہیل ،انور جاوید اور عمران اسلم و دیگر نے کوٹلہ سارنگ میں نعت خوانی کی محفل میں ’’آقاء تیری دیدنوں میرے نین ترسدے نیں‘‘ محفل نعت میں نعت رسول مقبول کے یہ اشعارپڑھتے ہوئے نوجوان عاشق رسول فرحان علی چشتی خالق حقیقی سے جاملے کیلئے فاتحہ خوانی اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی۔