counter easy hit

کم عقل کہنے پر فرحان اختر بی جے پی ترجمان پر برس پڑے

بالی ووڈ اداکار و فلمساز فرحان اختر نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان گی وی ایل نرسما راؤ کے اس بیان پرکہ زیادہ تر بھارتی فلم اسٹار میں ذہانت اور معلومات عامہ کی شدید کمی ہوتی ہے، پر شدید غصہ کا اظہار کیا ہے۔

Farhan akhtar has hit back BJP spokesman on saying low IQغصہ سے بھر پور فرحان اختر نے اپنی ٹوئٹ جس میں بی جے پی کے لیڈر کو بھی ٹیگ کیا، لکھا کہ آپ نے ایسی جرأت کیسے کی؟ فرحان اختر کا یہ تبصرہ نرسما راؤ کے کے ٹائمز ناؤ ٹی وی کو تامل فلم ’مرصل‘ میں جی ایس ٹی اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ڈیجیٹل بھارت کے اقدام کے حوالے سے پیچیدہ مناظر پر جاری تنازع کے بارے میں ایک انٹرویو کے رد عمل کے طور پر سامنے آیا ہے۔

farhan-akhter02

نرسما راؤ نے ٹی وی انٹرویو میں فلم اور فلمساز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کسی بھی صورت ہمارے فلم اسٹارز میں ذہانت اور معلومات عامہ کا فقدان ہے۔ تامل اداکار وجے کی دیوالی پر ریلیز ہونے والی فلم مرصل اس وقت خبروں کا حصہ بنی جب بھارتیہ جنتا پارٹی کے تامل ناڈو یونٹ نے جی ایس ٹی اور ڈیجیٹل انڈیا پر تنقید پر مبنی مخصوص ڈائیلاگ کو نکالنے کا مطالبہ کیا تھا۔ فرحان اختر کے ٹوئٹ کے جواب میں نرسما راؤ نے کہا کہ فرحان جی، اپنی رائے کا اظہار کرنا جرأت نہیں، اسٹار ز کے کاموں کی عزت کرتا ہوں، تنقید کو مثبت انداز میں لیں، عدم برداشت کا مظاہرہ نہ کریں۔ جب کہ ایک صارف نے ٹوئٹ کیا کہ میرے خیال میں آپ کو سب اور زیادہ تر میں فرق معلوم ہونا چاہئے، آپ نے انہیں صحیح ثابت کردیا، جس کے جواب میں فرحان اختر نے ٹوئٹ کیا کہ یہ تمام اور زیادہ تر کے بارے میں نہیں بلکہ ان کے ایک پروفیشن کے حوالے سے متکبر رویہ ہے۔