counter easy hit

فینٹسی ایڈونچر فلم ’ونڈر وومن‘کانیا ٹریلر جاری

مارول سپر ہیرو ز میں سب سے زیادہ مشہور خاتون کردار کے گِرد گھومتی فلم ’ونڈر وومن‘کانیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

Fantasy adventure film "Wonder Woman" trailer released

Fantasy adventure film “Wonder Woman” trailer released

پیٹی جینکنز کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار اداکارہ گیل گیڈٹ نبھا رہی ہیں ۔ ان کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں کرس پائن، الینا انایا، رابن رائٹ،کونی نیلسن، لوسی ڈیوس، ایوان بریمنر،ڈینی ہوسٹن، سمانتھاجو، ٹیلی پاؤل ، لیزا لووین اور فلورینس سونبا شامل ہیں۔چارلس روون ، زیک سینڈر اورڈیبورا سینڈر کی مشترکہ پروڈیوز کردہ اس فلم کی کہانی ڈیانا نامی ایک ایسی جنگجو خاتون کے گِرد گھوم رہی ہے جو دور دراز کے ایک جزیرے پر پرورش پاتی ہے تاہم ایک دن اچانک ایک پائلٹ جہاز کریش ہوجانے کی وجہ سے جزیرے پر پہنچ جاتا ہے ۔ایک سو پچاس ملین ڈالر لاگت سے بننے والی مارول اسٹوڈیوز کی ایکشن اور ایڈونچرسے بھرپور مناظر کی عکاسی کرتی فینٹسی فلم وارنر بروز پکچرز کے تحت رواں سال2جون کو سنیما گھروں میں تہلکہ مچانے آرہی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website