counter easy hit

معروف بھارتی اداکار اوم پوری چل بسے

معروف بھارتی اداکار اوم پوری 66 برس کی عمرمیں حرکت قلب بند ہوجانے سے چل بسے۔وہ 18 اکتوبر 1950 کو انبالہ میں پیدا ہوئے۔ انہوںنے بھارت کے علاوہ پاکستانی ، برطانوی اور ہالی ووڈ فلموں میں بھی کا م کیا۔

Famous Bollywood Actor Om Puri passed away

Famous Bollywood Actor Om Puri passed away

اوم پوری نے پاکستان کی فلم ’’ایکٹر ان لا‘‘ میں بھی کام کیا جو 2016 کی سب سے کامیاب فلم تھی۔’’ایکٹر ان لا ‘‘نے سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلموں میں بھی نمایاں مقام حاصل کیا، اس کی ڈائریکٹر فضا علی مرزا تھیں جو اس سے قبل فلم بلاک بسٹر فلم ’نامعلوم افراد‘ بھی ڈائریکٹ کرچکی ہیں۔معروف بھارتی اداکار کی کامیاب فلموں میں اردھ ستیہ ،ہیرا پھیری ، او مائی گاڈ، ڈان2011))، دبنگ ،بلو باربر اوردیگر شامل ہیں۔اوم پوری پاکستانی اداکاروں کے بالی ووڈ میں کام کرنے کے حامی تھے ،اسی وجہ سے انہیں بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے دھمکیاں بھی دی گئی تھیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website